اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانجوڈیشل کمیشن میں شمولیت، پی ٹی آئی نے عمران خان کو 7نام...

جوڈیشل کمیشن میں شمولیت، پی ٹی آئی نے عمران خان کو 7نام بھجوا دیئے

پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کیلئے بانی پی ٹی آئی کو 7نام بھجوا دیئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 7 نام بھجوا دیئے ہیں۔

تجویز کنندہ 4ایم این ایز اور 3سینیٹرز کے ناموں میں کوئی وکیل شامل نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے عمر ایوب،اسد قیصر، علی محمد خان،عامر ڈوگر کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز،محسن عزیز اور عون عباس بپی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک ایک رکن شامل ہوگا،بانی پی ٹی آئی تجویز کردہ ناموں میں سے دو کی حتمی منظوری دیں گے جنہیں سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!