اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسعودی عرب کا پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا...

سعودی عرب کا پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان،حجم2.8ارب ڈالر ہوگیا

سعودی عرب نے پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کردیا جس کے بعد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم2.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کیساتھ مل کر ترقی کی منازل طے کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے قبل ہی عملدر آمد شروع کردیا، مالی معاملات میں تعاون پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں،سعودی عرب کے وژن 2030 کے پس منظر میں دونوں ممالک کیلئے موجود اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح اور سعودی شاہی دیوان کے مشیر محمد بن مزید التویجری نے ریاض میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف اقتصادی اقدامات پر ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری کے 9 سے 11 اکتوبر کو نجی شعبے کے بڑے وفد کیساتھ پاکستان کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دستخط کی گئیں مفاہمتی یادداشتوں کے ٹھوس سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدوں کی شکل میں مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے پاکستان کیساتھ مضبوط اقتصادی تعاون کی کوششوں اور عزم پر سعودی وزیر خالد الفالح کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سعودی عرب کے وژن 2030 کے پس منظر میں دونوں ممالک کیلئے موجود اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، شہبازشریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے مفید ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب لاکھوں پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے،

شہبازشریف نے فیوچرانویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں حکومت پاکستان کا وژن پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنارہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری 2.2سے بڑھا کر 2.8ارب ڈالر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان میں 27مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے تھے جن کے تحت2.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پراتفاق ہوا تھا تب ہی کہا تھا کہ یہ آغاز ہے جس میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں بہترین مہمان نوازی پر ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے اعلان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ویژنری منصوبہ ہے جس سے مجھے خطاب کا موقع ملا۔انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ گزشتہ روز انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے،

مالی معاملات میں پاکستان سے تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہ سعودی عرب نے سمجھوتوں کی سیاہی خشک ہونے سے قبل ہی عملدرآمد شروع کردیا ہے،پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے اور مشترکہ اہداف حاصل کریں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!