چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزارت انصاف کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران عملہ کی ایک رکن "لیگل سروسز آف چائنہ” کی ویب سائٹ پر آن لائن نگرانی کے پلیٹ فارم کا تعارف کرا رہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے اگست 2025 کے اختتام تک اپنے 285 ثالثی کمیشنز کے ذریعے 50 لاکھ سے زائد مقدمات نمٹائے ہیں جو ملک کی اقتصادی ترقی اور کھلے پن میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
چین کی وزارت انصاف (ایم او جے) کے مطابق ان مقدمات میں مالیات، ای کامرس، تعمیراتی انجینئرنگ اور دیگر کئی شعبوں سے متعلق تنازعات شامل تھے جن میں 90 کھرب یوآن (تقریباً 12.7 کھرب امریکی ڈالر) سے زائد کے دعوے کئے گئے اور ان میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں کے لوگ شامل تھے ۔
وزارت انصاف کے ایک عہدیدار کے مطابق وزارت متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ مل کر چین کے نئے ترمیم شدہ ثالثی قانون کے مکمل اور دیانت داری سے نفاذ اور تشریح کے لئے کام کرے گی۔
یکم مارچ 2026 سے نافذ العمل ہونے والے نظر ثانی شدہ قانون کا مقصد چین کے غیر ملکی تنازعات سے متعلق ثالثی نظام کو بہتر بنانا اور ثالثی کی ساکھ کو مضبوط کرنا ہے۔
