اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): یو جیامنگ، نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی
"صدیوں پہلے جہازوں اور قافلوں نے شاہراہِ ریشم کو کھولا، جس نے اجناس کی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ آج انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے چلنے والے ڈیٹا فلو چند سیکنڈز میں دنیا کے دوسرے کونے تک پہنچ جاتے ہیں اور ڈیجیٹل تجارت میں نئی جان ڈال رہے ہیں۔
ہانگژو میں جمعرات کو چوتھی گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کا آغاز ہوا ہے۔ اس کے ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ زون میں ایک انٹرایکٹو موسیقی کی نمائش جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے قدیم ثقافتی نوادرات کو زندہ کر رہی ہے۔”
اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): یو جیامنگ، نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی
"کمال کی بات ہے نا؟ یہ میرا ‘کانگ ہاؤ’ بجانے کا پہلا تجربہ ہے جو ایک قدیم تار والا ساز ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): جانگ ینان، فیکلٹی ممبر ژی جیانگ کنزرویٹری آف میوزک
"یہ سینسر آواز کی لہروں کو جمع کرتے ہیں اور مختلف شدت کو کنٹرول کرکے تصویری اور آڈیو ایفیکٹس پیدا کرتے ہیں۔ ہمارے اسٹال میں دونہوانگ غاروں پر مبنی ایک میوزیکل ڈسپلے ہے۔ اس میں ہم نے اصلی موسیقی، ڈیجیٹل تصاویر اور مصنوعی ذہانت کو ملا کر دونہوانگ کے رقص و سرور کے مناظر کو اس ایکسپو میں زندہ کر دیا ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم نہ صرف ثقافتی نوادرات کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ انہیں بڑے پیمانے پر دنیا کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں تاکہ زیادہ لوگ چینی ثقافت سے لطف اندوز ہو سکیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): جانگ ینان، فیکلٹی ممبر ژی جیانگ کنزرویٹری آف میوزک
"ادھر آئیے۔ یہ وہی میوزک اور رقص کا منظر ہے جس کا ہم نے ذکر کیا تھا۔ یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح دیواروں پر بنی تصویریں حقیقت میں حرکت کرتی ہیں۔”
اسٹینڈ اپ 3 (انگریزی): یو جیامنگ، نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی
"حالیہ برسوں میں چین کی ڈیجیٹل ثقافتی مصنوعات جن میں ویڈیو گیمز، آن لائن ادب اور ڈرامے شامل ہیں تیزی سے آگے بڑھی ہیں۔ اس سال کے ایکسپو میں بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز یہ بدل رہی ہیں کہ ثقافتی مصنوعات کیسے تخلیق کی جائیں، کیسے شیئر ہوں اور کس طرح لوگ انہیں دیکھیں اور محسوس کریں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): جانگ گواُلی، اسٹاف ممبر ہانگ ژو نیٹ ایز لیہو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
"پچھلے تین سال میں نیٹ ایز نے دنیا کے دو سو سے زائد ممالک میں 30 کروڑ نئے غیر ملکی کھلاڑی حاصل کیے ہیں۔ ہم نے مشرق اور مغرب کے درمیان ایک ثقافتی پل قائم کیا ہے۔ کہانی اور تصویر سے لے کر ڈیزائن تک، گیم ڈیولپمنٹ کے ہر حصے میں ہماری گلوبل اسٹریٹجی جھلکتی ہے۔ نیٹ ایز نے کئی ’چائنا-چک‘ گیمز غیر ملکی مارکیٹ میں لانچ کیے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ژو ینگ ینگ، برانڈ منیجر رونگ لیانگ مائیکرو ڈرامہ
"چین کی ثقافتی انڈسٹریز اب دنیا بھر میں پھیل رہی ہیں۔ مائیکرو ڈراما نے بھی عالمی سطح پر زبردست مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ آئندہ ہم مارکیٹ کے رجحانات پر نظر رکھیں گے کیونکہ بیرونِ ملک مارکیٹ مقامی مارکیٹ سے بھی بڑی ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اسے اپنی اہم حکمتِ عملی کا حصہ بنا رہے ہیں۔”
ہانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
——————————————
