اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانفتنہ الہندوستان کے 6 خوارج جہنم واصل کرنے پر محسن نقوی کا...

فتنہ الہندوستان کے 6 خوارج جہنم واصل کرنے پر محسن نقوی کا ایف سی جوانوں کو خراج تحسین

وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے 6 خوارج جہنم واصل کرنے پر ایف سی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کے بہادر سپوتوں نے خودکش بمبار سمیت 6دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر خوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہا کہ ایف سی جوانوں کو حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر داخلہ نے ایف سی جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں پر ناز ہے۔

وزیر داخلہ نے حملے میں جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات کی دعاء اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ 2ایف سی اہلکاروں سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاء کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!