اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینجاپان چینی کمپنیوں کو برآمدی نگرانی کی فہرست میں شامل کرنا بند...

جاپان چینی کمپنیوں کو برآمدی نگرانی کی فہرست میں شامل کرنا بند کرے، چین

چین کی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین جاپان کی جانب سے چینی اداروں کو برآمدی نگرانی کی اپنی فہرست میں شامل کرنے کی کارروائی کی شدید مخالفت کرتا ہے اور جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اس عمل کو فوری طور پر بند کرے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین جاپان کی جانب سے چینی اداروں کو برآمدی نگرانی کی اپنی فہرست میں شامل کرنے کی کارروائی کی شدید مخالفت کرتا ہے اور جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اس عمل کو فوری طور پر بند کرے۔

ترجمان نے یہ بات میڈیا  کے ایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ جاپان کی وزارت اقتصادیات، تجارت اور صنعت نے برآمدی نگرانی کی اپنی "اینڈ یوزر لسٹ” کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس میں متعدد چینی کمپنیوں کو شامل اور 2 کو خارج کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حقائق کی بنیاد کے بغیر جاپان نے غیر معقول طریقے سے چینی کمپنیوں کو اس فہرست میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اس اقدام کو سختی سے مسترد کرتا ہے جو دونوں ممالک کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے جاپان کی جانب سے 2 چینی کمپنیوں کو فہرست سے ہٹانے کا خیرمقدم کیا کیونکہ یہ دونوں فریقین کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم مزید چینی اداروں کو ہٹانے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے جاپان کے ساتھ بات چیت کو تیز کرنے کو تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!