جماعت اسلامی نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پلان پر وزیراعظم کی تائید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دستاویز کی منظوری 66ہزار لاشوں پر دی جارہی ہے اس کی تحسین ظالموں کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔
جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جس کی سر زمین پر قبضہ ہو وہ اس کیخلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے، دنیا کی کوئی بھی طاقت زور زبردستی سے ایک قوم کا حق نہیں چھین سکتی۔
انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کے نام پر ایسی کسی بھی دستاویز کی منظوری جو 66ہزار فلسطینیوں کی لاشوں پر دی جارہی ہو اس کی تحسین ظالموں کے ساتھ کھڑے ہونے کے مترادف ہے۔
