اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانٹرمپ کا غزہ منصوبہ امن کیلئے نادر موقع، پاکستان کا حمایت کا...

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ امن کیلئے نادر موقع، پاکستان کا حمایت کا اعلان

پاکستان نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کیلئے نادر موقع قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کا ای ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ، یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے کی کوششیں عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں،سلامتی کونسل اسرائیلی بستیوں کو غیرقانونی، توسیع پر پابندی، شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کی قرارداد فوری منظور کرے۔

ذرائع کے مطابق مشرق وسطی سے متعلق سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخارنے کہا کہ اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں، امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ منصوبے امن کیلئے نادر موقع ہے، پاکستان مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کا ای ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے، مشرقی یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے اور مغربی کنارے کی جغرافیائی وحدت کو ختم کرنے کی یہ کوشش صریحا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل راستہ ہے جو 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق اور مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت مانتے ہوئے ممکن ہے، انہوں نے زور دیا کہ اس حل کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے فورا اسرائیلی بستیوں کو غیرقانونی قرار ،توسیع پر پابندی اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کی قرارداد منظور کرے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!