اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین، قومی دن کی تعطیلات کے دوران ریلوے کے ذریعے 17 کروڑ...

چین، قومی دن کی تعطیلات کے دوران ریلوے کے ذریعے 17 کروڑ 50 لاکھ سفری دورے متوقع

بیجنگ: چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ چین کے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے قومی دن کی آئندہ تعطیلات کے دوران 17 کروڑ 50 لاکھ  سفری دوروں کا امکان ہے۔

کمپنی کے مطابق  منگل کے روز لوگوں کے ریلوے سے سفر کرنے کی تعداد عروج پر پہنچنے کی توقع ہے، جس میں  2 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ دوروں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اتوار سے 8 اکتوبر تک ریلوے کے سفر کے رش میں سیاحوں،  خاندانوں کے دوروں اور طالب علموں کے سفر کا امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔

کمپنی نے کہا ہے کہ  مسافروں کی مانگ میں اضافے کے جواب میں  نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانے، خدمات کو بڑھانے اور محفوظ ، منظم اور خوشگوار سفر کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!