تہران: پاکستان نے ورلڈ بیچ کبڈی چمپئن شپ میں سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران میں کھیلی جانیوالی ورلڈ بیچ کبڈی چمپئن شپ میں سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔
ایران میں کھیلے جانیوالے فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں ایران نے 6پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کیخلاف ایران کی کامیابی کا اسکور 41-35رہا،اس سے قبل صبح ہونیوالے سیمی فائنل میں پاکستان نے عراق کو 58-21سے شکست دی تھی۔
