اتوار, اگست 31, 2025
تازہ ترینچین میں ابتدائی 7 ماہ کے دوران سرکاری ملکیتی اداروں کامستحکم کارکردگی...

چین میں ابتدائی 7 ماہ کے دوران سرکاری ملکیتی اداروں کامستحکم کارکردگی کا مظاہرہ

چین کے شمال مغرب ننگشیا ہوئی خودمختار علاقے کے شہر یِن چھوان میں منعقد ہونے والی 7 ویں چین-عرب ریاستوں کی ایکسپو کا ایک منظر۔(شنِہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی ملکیتی اور ریاستی کنٹرول والے اداروں نے 2025 کے ابتدائی 7 ماہ میں مجموعی طور پر مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جن کی آمدنی مستحکم رہی تاہم منافع میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جولائی کے دوران ان اداروں کی کل آپریٹنگ آمدنی 473.1 کھرب یوآن (تقریباً 66.6 کھرب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے برابر ہے۔

اسی عرصے میں ان اداروں کا مجموعی منافع تقریباً 24.8 کھرب یوآن تک پہنچا جو گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ ان کے قابل ادائیگی ٹیکس اور فیسیں معمولی کمی کے ساتھ 0.4 فیصد گھٹ کر تقریباً 34.7 کھرب یوان رہ گئیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ جولائی کے اختتام پر ان اداروں کا اثاثہ-قرض کا تناسب 65.1 فیصد رہاجو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!