چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی یاد میں 80 ویں سالگرہ کے موقع پر قائم پریس سنٹر میں پریس کانفرنس کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین جاپانی جارحیت کے خلاف اپنی فتح اور فسطائیت کے خلاف عالمی فتح کی یاد میں منعقدہ تقریبات سے متعلق 3 پریس کانفرنسوں کے سلسلے کی آخری پریس کانفرنس کل اتوار کے روز منعقد کرے گا۔
یہ پریس کانفرنس جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کے پریس سنٹر کے زیر اہتمام اتوار کی صبح 10 بجے ہوگی۔ یہ پریس سنٹر بیجنگ میڈیا سنٹر ہوٹل میں قائم ہے۔
پریس سنٹر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق سابق فوجیوں کے امور کی وزارت اور قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کے سینئر حکام اس موقع پر جنگ مزاحمت سے متعلق نئے نامزد کردہ یادگاری مقامات، تاریخی مقامات اور جنگ کے ہیروز کی نئی فہرست متعارف کرائیں گے۔
حکام ان مقامات اور یادگاروں کے تحفظ اور بحالی کی کوششوں سے متعلق اپڈیٹس بھی فراہم کریں گے اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
جمعہ کے روز چین نے جنگ مزاحمت کے 34 قومی سطح کے یادگاری مقامات اور 43 معروف ہیروز، شہداء اور جنگ کے ہیرو گروپوں کی چوتھی فہرست جاری کی۔
چین نے جنگ میں اپنی فتح کی یاد میں پہلی مرتبہ ستمبر 2014 میں ان فہرستوں کا اجرا کیا تھا۔
