اتوار, اگست 31, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کے غزہ شہر پر قبضے کے اقدامات تباہ کن نتائج کے...

اسرائیل کے غزہ شہر پر قبضے کے اقدامات تباہ کن نتائج کے خطرناک مرحلے کا اشارہ ہیں،اقوام متحدہ سربراہ

غزہ کی شمالی پٹی کے علاقے بیت لاہیہ میں فلسطینی شہری امدادی سامان لے جارہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ شہر پر فوجی قبضے کے ابتدائی اقدامات ایک نئے اور خطرناک مرحلے کا ا شارہ ہیں جس کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں سویلین افراد پہلے ہی نڈھال اور ذہنی صدمے کا شکار ہیں۔ انہیں پھر نقل مکانی پر مجبور کیا جائے گا جس سے خاندانوں کو مزید سنگین خطرات سے دوچار ہونا پڑے گا۔ ایسے اقدامات کو روکنا چاہیے۔

انہوں نے ناقابل برداشت اسرائیلی حملوں کی جواب دہی کا مطالبہ کیا جن میں اس ہفتے خان یونس میں ناصر ہسپتال پر ہونے والے دو حملے بھی شامل ہیں جس میں عام لوگ،طبی عملہ اور صحافی مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب دنیا کے سامنے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ شہر میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کی موجودہ دور میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ قحط اب ایک ممکنہ خطرہ نہیں رہا بلکہ یہ آج کا المناک المیہ بن چکا ہے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، غزہ کا خوراک، پانی اور صحت کا نظام منظم طور پر تباہ کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زمینی حقائق ہیں اور یہ دانستہ طور پر  کئے گئے فیصلوں کا نتیجہ ہے جو انسانیت کی بنیادی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ  اسرائیل نے ای 1 علاقے میں ہزاروں بستیاں بسانے کا جو منصوبہ منظور کیا ہے (مقبوضہ مغربی کنارے میں مالے ادومیم بستی کے ساتھ سرحد پر واقع) سے شمالی اورجنوبی مغربی کنارے الگ ہو جائیں گے جو دوریاستی حل کے لئے ایک اہم خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر فوری اور مستقل جنگ بندی، غزہ میں بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!