چینی کوسٹ گارڈ چین کے ہوانگ یان ڈاؤ اور اس کے آس پاس کے علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کے لئے گشت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے جمعہ کے روز چین کے ہوانگ یان ڈاؤ اور اس کے آس پاس کے سمندری علاقوں میں قانون کے نفاذ کا گشت کیا۔
سی سی جی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اگست کے آغاز سے ہوانگ یان ڈاؤ کے اطراف کے علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کے گشت تیز کر دیئے ہیں جن میں نگرانی، انتباہ، روک تھام اور دراندازوں کو باہر نکالنےجیسے اقدامات شامل ہیں جو قوانین و ضوابط کے مطابق کئے جا رہے ہیں تاکہ متعلقہ سمندری علاقے پر موثر کنٹرول اور نظم و نسق کو مضبوط بنایا جا سکے۔
سی سی جی نے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کا بھرپور تحفظ کرنا ہے۔
