اتوار, اگست 31, 2025
پاکستانموسم خرابی، انتظامی مسائل، 23 پروازیں منسوخ، 48 تاخیر کا شکار

موسم خرابی، انتظامی مسائل، 23 پروازیں منسوخ، 48 تاخیر کا شکار

لاہور: مختلف شہروں میں موسم خرابی و انتظامی مسائل کے باعث23پروازیں منسوخ کردی گئی جبکہ 48ملکی وغیر ملکی پروازوں کی آمد روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ کی غیر ملکی ایئرلائن کی 14پروازیں ،اسلام آباد کراچی کی پرواز پی اے201، اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 604 ،کراچی سکردو کی نجی ایئر کی دو پروازیں پی اے 704 اور 705، لاہور سکردو کی دو پروازیں پی اے 480، 481 منسوخ کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی 18 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے ، لاہور ایئرپورٹ کی 15 پروازوں میں 1 سے7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ کراچی ایئرپورٹ کی 10پروازوں میں 1سے سوا 5گھنٹے ، کراچی اسلام آباد کی 6پروازوں میں 1سے 6گھنٹے جبکہ کراچی لاہور کے مابین 5پروازوں میں 1سے پونے 3گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!