اتوار, اگست 31, 2025
پاکستانکوہاٹ، باجوڑ میں دہشت گردی کے 2 واقعات، پولیس اہلکار سمیت 2...

کوہاٹ، باجوڑ میں دہشت گردی کے 2 واقعات، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید، 2 زخمی

پشاور: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں دہشت گردوں کے پولیس وین پر حملے اور آبادی پر مارٹر گولہ پھینکنے کے نتیجے میں اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے درملک میں چوکی کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر شہید اہلکار کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو کوہاٹ منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید اہلکار کی شناخت اے ایس آئی اشفاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں کانسٹیبل یاسر اور شفقت محمود شامل ہیں۔

دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے گوہاٹی میں آبادی پر مارٹر گولہ لگنے سے ایک شخص شاکر اللہ شہید جبکہ ایک شخص نیاز محمد زخمی ہوگیا ،حکام کے مطابق زخمی کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!