اتوار, اگست 31, 2025
پاکستانوزیراعظم کا امن و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کیلئے علاقائی تعاون بڑھانے...

وزیراعظم کا امن و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کیلئے علاقائی تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امن و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کیلئے علاقائی تعاون بڑھانے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہر آزمائش میں پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے، خطے میں دوطرفہ تعلقات و کثیرجہتی تعاون کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔

ہفتے کو چین روانگی سے قبل سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کے تاریخی دورے پر روانہ ہو رہا ہوں، تیانجن میں ایس سی او کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کروں گا جبکہ بیجنگ میں دوسری جنگ عظیم میں فاشزم کے خلاف چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے چین کے صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنمائوں سے ملاقات کا انتظار ہے تاکہ چین جو آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمارا سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہے، اس کیساتھ ساتھ خطے کے دیگر اہم ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں، علاقائی تعاون کو فروغ، کثیرجہتی نظام مضبوط کریں اور امن و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھا سکیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!