منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلروس ،سابق نائب وزیر دفاع فراڈ کے الزام میں گرفتار

روس ،سابق نائب وزیر دفاع فراڈ کے الزام میں گرفتار

ماسکو: روس کے سابق نائب وزیردفاع پاول پوپوف کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جنہیں مقدمے کی کارروائی  سے پہلے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔

تاس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے پوپوف کو 29 اکتوبر تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

تفتیش کاروں نے بتایا کہ  پوپوف اورپیٹریاٹ ملٹری پیٹریاٹک پارک کے ڈائریکٹر ویاچسلاو اخمیدوف اور وزارت دفاع کے مین ڈائریکٹوریٹ برائے ترقی کے نائب سربراہ ولادیمیر شیسٹروف نے 2021 اور 2024 کے درمیان فنڈز کا غلط استعمال کیا۔

پوپوف پر الزام  ہے کہ انہوں نے ذاتی فائدے کے لیے پارک کے وسائل  استعمال میں لانے کے لیے عہدے کا غلط استعمال کیا، جس میں ماسکو کے علاقے کراسنوگورسک میں اپنی نجی جائیداد کی تعمیر، تزئین و آرائش اور فرنشننگ شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!