اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبینک آف چائنا کی شرح نمو پہلی ششماہی میں مستحکم رہی

بینک آف چائنا کی شرح نمو پہلی ششماہی میں مستحکم رہی

بیجنگ: بینک آف چائنا نے 2024 کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق کئی اہم شعبوں خاص کر قرض اجراء اور اثاثوں کے معیار میں زبردست اضافہ ہوا۔

رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بینک آف چائنا کے یوآن میں مقامی سطح پر قرض فراہمی میں 12.1 کھرب یوآن (تقریباً 169.7 ارب امریکی ڈالر) کا اضافہ ہوا جس نے اس کے قرض توازن کی مجموعی شرح نمو اور اس کی بہتری میں اچھا خاصا حصہ ڈالا۔

اس کامیابی کے ساتھ بینک نے مختلف اقدامات کی مدد سے نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کے فروغ کی کوششیں بھی کیں جن میں ٹیکنالوجی اداروں کے لیے بہتر مالیاتی خدمات اور ماحول دوست قرض میں اضافہ شامل ہے۔

جون کے اختتام تک بینک نے 83 ہزار 500 ٹیکنالوجی اداروں کو جامع مالیاتی خدمات فراہم کیں۔  ٹیکنالوجی اختراع کے لیے جامع مالیاتی خدمات کے ذریعے فراہم کردہ مجموعی رقم 650 ارب یوآن سے زائد ہوچکی تھی۔

ماحول دوست قرض نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقامی ماحول دوست قرض کے توازن میں گزشتہ برس کی نسبت 39.77 فیصد اضافہ ہوا۔

بینک نے اہم شعبوں کو اپنے ہدف کے مطابق قرضوں کے اجراء میں بھی قابل ذکر نتائج حاصل کیے۔ زرعی قرض 22.8 کھرب یوان تک پہنچ گیا۔ پیداواری شعبے کے درمیانی اور طویل مدتی قرض توازن میں گزشتہ برس کے اختتام کے مقابلے میں 13.82 فیصد اضافہ ہوا۔

نجی اداروں کے قرض میں 348.4 ارب یوآن کا اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 9.35 فیصد زائد ہے۔

بینک آف چائنہ کو 2024 کی پہلی ششماہی میں 317.9 ارب یوآن کی کاروباری آمدن ہوئی اس کا بعد از ٹیکس منافع 126.5 ارب یوآن رہا ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!