اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناصلاحات کے اہداف کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں، صدر شی

اصلاحات کے اہداف کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں، صدر شی

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے اصلاحاتی اہداف پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات "سینٹرل کمیشن فار ڈیپنگ ریفارمز” کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

صدر شی نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ اصلاحات کی جامع گہرائی کے لئے ایک ٹھوس بنیاد اور سازگار حالات موجود ہیں۔ انہوں نے موجودہ اصلاحاتی کامیابیوں اور تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کرتے ہوئے حقائق پر مبنی سچائی کو کھوجنا، وقت کے ساتھ آگے بڑھنا ، حقیقت پسندانہ اور عملی نقطہ نظر اپنانا ہوگا۔

اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان اور سینٹرل کمیشن فار ڈیپنگ ریفارمز کے ڈپٹی ڈائریکٹرز لی چھیانگ، وانگ ہوننگ اور کائی چھی نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں گزشتہ ماہ منظور کردہ ایک اہم قرارداد میں طے شدہ اہم اصلاحاتی اقدامات پر عمل درآمد کے لئے مرکزی پارٹی اور ریاستی محکموں کے لئے ایک منصوبے کا جائزہ لیکر اسے اس کی منظوری دی گئی۔

پارٹی چینی جدیدیت میں پیشرفت کے لئے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس لئے قرارداد میں معیشت، ثقافت اور ماحولیات جیسے شعبوں میں 300 سے زائد اصلاحاتی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!