اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینحکمران فارم 47کی بنیاد پر اقتدار میں آئے، عوام نے خاتمہ کردیا...

حکمران فارم 47کی بنیاد پر اقتدار میں آئے، عوام نے خاتمہ کردیا تھا، اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکمران فارم 47کی بنیاد پر اقتدار میں آئے، عوام نے ان کا خاتمہ کردیا تھا، احسن اقبال، حنیف عباسی یاد رکھیں جنرل باجوہ نے انہیں فیسیلیٹیٹ کیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں مخالفین کو دیوار سے لگایا ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان میں حالات خراب سیلابی صورتحال ہے، مگر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اہم معاملات پر جواب دینے کی بجائے بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر اٹیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ہم اس حوالے سے پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جب جیل میں تھے ان کے بوفے لگتے تھے،45 لوگ ملاقات کیا کرتے تھے،خفیہ اداروں نے نواز شریف کے ٹیسٹ رزلٹ تبدیل کئے، ان کے پلیٹ لیٹس کم دکھائے گئے اور انہیں راہ فرار کا موقع دیا گیا،یہ این آر او اور لندن پلان اور فارم 47کی بنیاد پر اقتدار میں آئے ورنہ عوام نے ان کا خاتمہ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی ایفی ڈرین کا کیس نہ بھولیں، انہوں نے این آر او کے بارے میں بات کی ہے، حنیف عباسی کے پاس اس وقت 7ہزار ووٹ نہیں، احسن اقبال اور حنیف عباسی کو یاد ہونا چاہئے جنرل باجوہ نے آپ کو فیسیلیٹیٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ پر سابق ڈی جی اینٹی نارکوٹکس نے کیس بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے،مگر پیپلز پارٹی نے سندھ میں مخالفین کو دیوار سے لگایا ہوا ہے، فہمیدہ مرزا اور جے ڈی اے کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!