اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانٹی ٹی پی نے ڈی آئی خان سے اغواء دو مغوی بھائیوں...

ٹی ٹی پی نے ڈی آئی خان سے اغواء دو مغوی بھائیوں کی ویڈیوز جاری کردیں

اسلام آباد: ٹی ٹی پی نے ڈی آئی خان سے اغواء کئے گئے 2 مغوی بھائیوں کی ویڈیو زجاری کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹی ٹی پی نے ڈی آئی خان سے اغواء کئے گئے 2مغوی بھائیوں کی الگ الگ ویڈیوز جاری کی ہیں،ویڈیوز میں دو مغوی بھائیوں کو کالے کپڑے کے سامنے بیٹھے ہوئے دکھایاگیا ہے جن کے چاروں طرف چہرہ چھپے بندوق بردار افراد موجود ہیں۔

مغوی بھائیوں نے بتایا کہ ہم محفوظ اور حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں سے بہت دورطالبان کی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور اعلیٰ حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری رہائی کو یقینی بنانے کیلئے طالبان کے مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کیا جائے۔انہوں نے اپنے رشتہ داروں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ان کے اغوا بارے کچھ پوسٹ نہ کریں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!