اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاندیربالا، گھر پرمٹی کا تودہ گرنے سے 7بچوں سمیت 12 افراد جاں...

دیربالا، گھر پرمٹی کا تودہ گرنے سے 7بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

دیر بالا: دیربالا کے علاقے پاتراک میدان میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے7بچوں سمیت12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے پاتراک میدان میں گزشتہ شب سے جاری بارش کے نتیجے میں ولی محمد نامی شخص کے گھرکی چھت مٹی کا تودہ گرنے سے گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 12افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی رات گئے ریسکیو حکام پہنچ گئے اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا، ریسکیو آپریشن میں سول ڈیفنس، پولیس اور دیر لیویز نے بھی حصہ لیا۔جمعہ کی صبح 7 بجے کے قریب ریسکیو آپریشن مکمل کرکے 3 خواتین، 2 مردوں اور 7 بچوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق  افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حکام کے مطابق رات بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!