اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجیل انتظامیہ نے عمران خان کو فراہم سہولیات واپس لینے کی خبریں...

جیل انتظامیہ نے عمران خان کو فراہم سہولیات واپس لینے کی خبریں مسترد کردیں

راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں فراہم سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں فراہم سہولیات واپس لینے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولتیں دستیاب ہیں ان کی سیکیورٹی اور صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک انگریزی روزنامہ روزانہ دیا جاتا ہے، انہیں ورزش کیلئے مشین اور واک کیلئے بھی جگہ دستیاب ہے جبکہ انہیں پڑھنے کیلئے کتابیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کھانے کیلئے علیحدہ کچن دیا گیا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے سیل میں گٹر کھلا ہونے کی خبروں اور بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں کی موجودگی کی خبروں میں صداقت نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں 2 دفعہ فیملی، وکلاء اور سیاسی ملاقاتوں کی اجازت ہے، جیل میں سماعت کے موقع پر بھی وہ ملاقاتیں کرتے ہیں، انہیں ٹیلی وژن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!