جمعرات, جولائی 31, 2025
تازہ ترینکنونشن آن ویٹ لینڈز کا دلدلی علاقوں کے تحفظ میں چین کے...

کنونشن آن ویٹ لینڈز کا دلدلی علاقوں کے تحفظ میں چین کے اہم کردار کو خراج تحسین 

کنونشن آن ویٹ لینڈز کی سیکرٹری جنرل موسونڈا ممبا کا کہنا ہے کہ چین دلدلی علاقوں کے عالمی تحفظ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

ویٹ لینڈز پر رمسار کنونشن کے رکن ممالک کی 15ویں کانفرنس (کوپ 15) سے قبل شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں موسونڈا ممبا نے کہا کہ چین نے دلدلی علاقوں کے نظم و نسق میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور عالمی سطح پر تحفظ کی کوششوں میں قابل ذکر رہنمائی فراہم کی ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): موسونڈا ممبا، سیکرٹری جنرل، کنونشن آن ویٹ لینڈز

"دنیا میں جن شہروں کو ویٹ لینڈ سٹی کا درجہ دیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر چین میں واقع ہیں اور یہ اس بات کا عملی مظاہرہ ہے کہ ماحولیاتی اور ترقیاتی پہلو باہم ہم آہنگ ہو سکتے ہیں۔”

ویٹ لینڈز پر ” کوپ 15″ کانفرنس اس وقت زمبابوے کے سیاحتی شہر وکٹوریا فالس میں جاری ہے۔ کانفرنس میں  172 ممالک کے سرکاری نمائندے شریک ہیں۔ "ہم سب کے مشترکہ مستقبل کے لئے دلدلی علاقوں کا تحفظ” کے عنوان کے تحت اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر میں دلدلی علاقوں کے تحفظ کے عزم کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی صحت، حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی لچک کے حوالے سے دلدلی علاقوں کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): موسونڈا ممبا، سیکرٹری جنرل، کنونشن آن ویٹ لینڈز

"اس بات کو یقینی بنانےکے لئے گہری وابستگی اور مضبوط رابطہ موجود تھا کہ چین کے تجربات اور اسباق کو دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا جائے تاکہ باقی دنیا ان سے سیکھ سکے۔

میں یہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ چین دیگر رکن ممالک کے ساتھ اپنے تجربات کیسے شیئر کرتا ہے۔ دنیا کے 172 ممالک اس کنونشن کے رکن ہیں۔ کیا وہ دلدلی علاقوں کی فہرست سازی کے حوالے سے اپنے اسباق دوسروں کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں؟ کیونکہ بہت سے ممالک دلدلی علاقوں کی فہرست سازی کے نظام، اعداد و شمار جمع کرنے اور ان اعداد و شمار کو تمام حکومتی شعبوں میں استعمال کرنے میں واقعی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔”

جمعرات کے روز ” کوپ 15″ کی افتتاحی تقریب میں چین کے 9 شہروں کو عالمی ویٹ لینڈ سٹی کا درجہ دیا گیا۔ اس طرح چین میں ایسے شہروں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

وکٹوریا فالس، زمبابوے سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین دلدلی علاقوں کے تحفظ میں عالمی رہنما کے طور پر اُبھرا ہے

زمبابوے کے شہر وکٹوریا فالس میں ویٹ لینڈز پر عالمی کانفرنس شروع

” کوپ 15″ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں 172 ممالک شریک

چین کے مزید 9 شہروں کو عالمی سطح پر ویٹ لینڈ سٹی کا درجہ مل گیا

 22 دلدلی شہروں کی مجموعی تعداد کے ساتھ چین دنیا میں سرفہرست

دلدلی علاقوں کےنظم و نسق میں چین نےنمایاں پیشرفت دکھائی

ویٹ لینڈز حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کا اہم ذریعہ ہیں

ماحولیاتی تحفظ اور ترقی کےچینی ماڈل کو عالمی رہنما قابل تقلید سمجھتے ہیں

کنونشن آن ویٹ لینڈز کی سیکرٹری جنرل بھی چین کےکردار کی معترف

موسونڈا ممبا کے مطابق  چین کے تجربات سے دنیا کو سیکھنا چاہئے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!