ووہان، جو کہ "جھیلوں کا شہر” کہلاتا ہے، وسطی چین کا ایک بڑا شہر ہے جو آبی زمینوں کے وسائل سے مالا مال ہے۔ آئیے ایک برطانوی فوٹوگرافر کے ساتھ اس پُرسکون اور قدرتی مناظر سے بھرپور شہر کی گرمیوں کی سیر پر چلتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): تیان ژونگ چوان، نمائندہ، شِنہوا نیوز ایجنسی
"ایڈم، آپ نے کیا دیکھا؟ کیا یہ آپ کو اپناآبائی شہر لگا؟’
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایڈم جیمز میک الموئل، برطانوی فوٹوگرافر
"نہیں، یہ میرا آبائی شہر تو نہیں ہے، لیکن آج ووہان کا منظر بہت خوبصورت ہے۔
اس بار میں قدرتی مناظر اور ماحول کو دیکھنا چاہتا ہوں، اور میرے خیال میں ووہان اس کے لیے بہترین جگہ ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی):تیان ژونگ چوان، نمائندہ، شِنہوا نیوز ایجنسی
"یہاں لوگ اور جھیلیں جیسے ایک دوسرے میں گھل مل گئی ہیں۔ یہ انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی مثال ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ایڈم جیمز میک الموئل، برطانوی فوٹوگرافر
"بالکل درست! ووہان کے یہ خوبصورت مقامات دیکھنے کا بہت شوق ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): تیان ژونگ چوان، نمائندہ، شِنہوا نیوز ایجنسی
"ہاں، یہاں ہمیں اور بھی دلچسپ چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔”
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): ایڈم جیمز میک الموئل، برطانوی فوٹوگرافر
"ہاں، تو آئیے چلتے ہیں!”
ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): تیان ژونگ چوان، نمائندہ، شِنہوا نیوز ایجنسی
"چلیں!
تو یہ آپ کا ووہان کا دوسرا دورہ ہے؟”
ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): ایڈم جیمز میک الموئل، برطانوی فوٹوگرافر
"جی، یہ میرا ووہان کا دوسرا دورہ ہے۔”
پچھلی بار یہاں کافی بارش ہو رہی تھی اور میں صرف شہر کے مرکز تک محدود رہا ہے۔ اس بار میں قدرتی پارک، جھیلیں اور جانوروں کو دیکھنا چاہتا ہوں۔ یہی آج کا پلان ہے۔ ایسٹ لیک کا پہلا تاثر بہت قدرتی سا لگا ہے۔ چلتے ہوئے صرف پرندوں کی آوازیں، ہوا اور پانی کی لہریں سنائی دیتی ہیں۔ سب کچھ بہت خوشگوار ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): تیان ژونگ چوان، نمائندہ، شِنہوا نیوز ایجنسی
"ہوبے جھیلوں کے لیے مشہور ہے۔ ہم اکثر اسے "ہزاروں جھیلوں کا صوبہ” کہتے ہیں اور ووہان ایک ایسا شہر ہے جہاں سینکڑوں جھیلیں ہیں۔ یہاں کی آبادی ایک کروڑ سے زیادہ ہےلیکن سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہاں قدرتی خوبصورتی موجود ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 10(انگریزی): ایڈم جیمز میک الموئل، برطانوی فوٹوگرافر
"چین بہت بڑا ملک ہے اور یہاں مختلف قسم کے علاقے ہیں۔جیسا کہ آپ نے کہا، یہاں کئی بڑے شہر ہیں، لیکن ووہان کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں جھیلیں اور فطرت بہت قریب ہے۔ مجھے یہ بات دلچسپ لگی کہ ووہان کو دریائے یانگسی تقسیم کرتا ہے۔ یہ شہر کے لیے بہت اہم ہے، اس کی وجہ سے یہاں کئی پل ہیں، اور ساری ثقافت پانی اور دریا کے گرد گھومتی ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 11 (انگریزی): تیان ژونگ چوان، نمائندہ، شِنہوا نیوز ایجنسی
"ووہان ایک آبی زمینوں والا شہر ہے، جو پانی اور ویٹ لینڈز کے لیے مشہور ہے۔ یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے چھوٹے چھوٹے آبی علاقے ہیں۔ کیا آپ ویٹ لینڈ کے بارے میں جانتے ہیں؟ اور آپ کو اس کے بارے میں کیسے پتا چلا؟”
ساؤنڈ بائٹ 12 (انگریزی): ایڈم جیمز میک الموئل، برطانوی فوٹوگرافر
"مجھے اس کے بارے میں تھوڑا بہت علم ہےکیونکہ یہاں کئی معلوماتی بورڈ لگے ہیں، جنہیں میں نے پڑھا ہے۔
ان میں بتایا گیا ہے کہ پہاڑوں سے جب پانی آتا ہے تو وہ مٹی اور ذرات لے کر آتا ہے، جو پودوں اور جانوروں کے لیے بہترین ماحول بناتے ہیں اور اس سے پانی صاف بھی ہو جاتا ہے۔ ایک اور چیز جو میں نے محسوس کی وہ یہ ہے کہ جب پانی کے قریب سائے میں کھڑے ہوتے ہیں تو ٹھنڈی ہوا بہت خوشگوار لگتی ہے۔ اگرچہ شہر میں درجہ حرارت 36، 37 ڈگری ہے، لیکن ایسٹ لیک میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا محسوس ہوتا ہے۔گرمیوں میں اگر آپ ووہان آئیں، تو ایسٹ لیک ضرور دیکھیں، یہ ٹھنڈک کا بہترین مقام ہے۔”
ووہان، چین سے نمائندہ شنوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
——————————————
آن سکرین ٹیکسٹ:
وسطی چین کا بڑا شہر ووہان قدرتی حسن سے مالا مال ہے
برطانوی فوٹوگرافر نے ووہان کے جھیلوں بھرے مناظر کو سراہا
ووہان فطرت سے قریبی تعلق کا شہر ہے۔ برطانوی فوٹوگرافر
ووہان کا قدرتی ماحول شہریوں کو سکون اور خوشی فراہم کرتا ہے
ووہان کے جھیلوں کے اطراف فطرت اور انسانوں کا حسین امتزاج
دریائے یانگتسی ووہان کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے، ثقافت پانی کے گرد گھومتی ہے۔برطانوی فوٹوگرافر
ہوبے کو ہزار جھیلوں کا صوبہ جب کہ ووہان کو سینکڑوں جھیلوں کا شہر کہا جاتا ہے
ویٹ لینڈز جانوروں، پودوں اور ماحول کے لیے اہم قدرتی مسکن ہیں۔برطانوی فوٹوگرافر
ایسٹ لیک کی ٹھنڈی ہوا میں 37 ڈگری گرمی بھی خوشگوار لگتی ہے۔برطانوی فوٹوگرافر
گرمیوں میں ووہان کا ایسٹ لیک قدرتی سکون کا مثالی مقام ہے

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link