جمعرات, جولائی 31, 2025
تازہ ترینچین نے چھانگ آن آٹو کو مرکزی ریاستی ملکیتی ادارہ قرار دے...

چین نے چھانگ آن آٹو کو مرکزی ریاستی ملکیتی ادارہ قرار دے دیا

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں چھانگ آن آٹو کی سمارٹ فیکٹری میں خودکار اسمبلی لائن کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی اثاثہ جات کے نگران ادارے نے چائنہ چھانگ آن آٹوموبائل گروپ کمپنی لمیٹڈ کا مرکزی سطح کے ریاستی ملکیتی ادارے (ایس او ای) کے طور پر افتتاح کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کے بعد چین کے مرکزی ریاستی اداروں کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ یہ کمپنی فا گروپ اور ڈونگ فینگ موٹر کے بعد ملک کی آٹو موبائل شعبے کی تیسری کمپنی بن گئی ہے جو مرکزی ریاستی ملکیتی اداروں میں شامل ہوئی ہے۔

کمپنی 117 ذیلی اداروں پر مشتمل ہے جبکہ اس کا کاروبار آٹوموبائل اور ان کے پرزہ جات، موٹرسائیکلوں، مالیاتی خدمات اور سامان کی نقل و حمل پر محیط ہے۔

چائنہ چھانگ آن گروپ مستقبل میں ذہین گاڑیوں پر مبنی روبوٹس اور مجسم مصنوعی ذہانت جیسے جدید پیداواری شعبوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ کمپنی کی جانب سے جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور وسطی و جنوبی امریکہ جیسی بین الاقوامی منڈیوں میں تیزی سے توسیع کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔

صنعتی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام نہ صرف چین کے مرکزی ریاستی اداروں میں اصلاحات اور ریاستی سرمائے کی بہتر تقسیم کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے بلکہ ملک کے آٹو سیکٹر کی عالمی مسابقت کو مضبوط بنانے کی سمت میں بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!