چینی اور انگریزی زبانوں میں شائع کی گئی "شی جن پھنگ، چین کی طرز حکمرانی” کی 5 ویں جلد کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)”شی جن پھنگ، چین کی طرز حکمرانی ” کی 5 ویں جلد چینی اور انگریزی زبانوں میں فارن لینگویجز پریس کی جانب سے شائع کردی گئی ہے اور اب یہ اندرون اور بیرون ملک دستیاب ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق "شی جن پھنگ، چین کی طرز حکمرانی ” کی 4 جلدیں پہلے ہی 2014 سے کئی زبانوں میں شائع کی جا چکی ہیں۔
تازہ ترین جلد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی 27 مئی 2022 سے 20 دسمبر 2024 کے درمیان کی گئی 91 تقاریر اور تحریری بیانات شامل ہیں، جن کے ساتھ اس عرصے کے دوران لی گئی 41 تصاویر بھی موجود ہیں۔ اس کتاب کو 18 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق یہ کتاب اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کس طرح سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے شی جن پھنگ کی قیادت میں مشکل عالمی حالات اور ملک کے اندر اصلاحات اور ترقی کے بڑے مسائل کے باوجود ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
کتاب کی اشاعت نئے عہد کے لئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریہ کے بارے میں شی جن پھنگ کے خیالات کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کے لئے سی پی سی کے ارکان، حکام اور عوام کی مدد کرنے میں نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے عالمی برادری کو بھی اس نظریہ کی تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ رہنے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے لئے باہم تعاون کرنے میں مدد ملے گی۔
