جمعرات, جولائی 31, 2025
تازہ ترینآئی سی سی کا اولمپکس کیلئے ریجنل کوالیفائنگ فارمولہ، پاکستان اور نیوزی...

آئی سی سی کا اولمپکس کیلئے ریجنل کوالیفائنگ فارمولہ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شرکت خطرے میں پڑگئی

دبئی: آئی سی سی اولمپکس کے لیے ریجنل کوالیفائنگ فارمولہ استعمال کرے گا، ایشیا، اوشنیا، افریقہ اور یورپ ریجن سے ٹاپ رینک ٹیم کے براہ راست کوالیفائی کرے گی،لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شرکت خطرے میں پڑگئی۔

آئی سی سی کی جانب سے کوالیفکیشن کے لیے علاقائی فارمیٹ پنایا جائے گا جس کے تحت برطانیہ کو مینز ایونٹ میں براہ راست انٹری ملے گی۔ بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور امریکا بھی ڈائریکٹ پہنچ جائیں گے، میزبان ہونے کے ناطے امریکا کی شرکت یقینی ہے۔ اس فارمیٹ کے تحت ایشیا، اوشیانا، یورپ اور افریقہ کے ٹاپ رینکڈ ممالک کو شرکت کے پروانے ملیں گے۔

نیوزی لینڈ چوتھے نمبرپر ہونے کے باوجود آسٹریلیا کی بہتر پوزیشن کی وجہ سے اوشیانا سے باہر ہوسکتا ہے، اسی طرح ایشیا سے بھارت کو خطے کے دیگر ممالک پر فوقیت حاصل ہوگی۔ دوسری جانب ویمنز ایونٹ کے لیے 2026 ٹی 20 ورلڈ کپ کے ذریعے کوالیفکیشن ہوسکتی ہے۔لاس اینجلس گیمز کے ذریعے کرکٹ کی اولمپکس میں 128 برس بعد واپسی ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!