جمعرات, جولائی 31, 2025
تازہ ترینٹور ڈی فرانس فیمز ریس 2025، نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ لورینا ویبز نے...

ٹور ڈی فرانس فیمز ریس 2025، نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ لورینا ویبز نے چوتھا مرحلہ جیت لیا

پیرس: نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ لورینا ویبزنے خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز ریس2025 کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نیفرانس میں جانئیمارگنی (فیوچرسکوپ) سے گوریٹ تک 165.8 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔ 26 سالہ نیدرلینڈز کی سائیکل سوار لورینا ویبز نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 165.8 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 54منٹ اور 11 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

28 سالہ نیدرلینڈز کی ہی سائیکل سوار ماریان ووس نے دوسری جبکہ 24 سالہ آئرلینڈ کی سائیکلسٹ لارا گلیسپی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نیدرلینڈ کی 23 سالہ سائیکلسٹ ایلین جانسن نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ 28سالہ نیدرلینڈز کی سائیکل سوار ماریان ووس کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔

ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 9 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1168.6کلو میٹر کا سفر طے کریں گی ۔ خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 9 روز جاری رہنے کے بعد 3 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!