جمعرات, جولائی 31, 2025
تازہ ترینفوجیان کوسٹ گارڈ کا کِن من کے قریب سمندر میں معمول کا...

فوجیان کوسٹ گارڈ کا کِن من کے قریب سمندر میں معمول کا گشت

کِن من میں دریا اور سمندر کے سنگم سے شیامن کا منظر دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)

فوژو(شِنہوا)چینی کوسٹ گارڈ کے ایک علاقائی بیورو کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوجیان کوسٹ گارڈ نے کِن من کے قریب سمندری حدود میں قانون کے نفاذ کے لئے معمول کا گشت کیا ہے۔

چینی کوسٹ گارڈ کے مشرقی بحیرہ چین کے بیورو کے ترجمان ژو آن چھنگ نے بتایا کہ جولائی سے فوجیان کوسٹ گارڈ نے کِن من کے قریب سمندری حدود میں قانون نافذ کرنے والی گشتی سرگرمیوں کو مسلسل مضبوط بنانے کے لئے بیڑوں کی تشکیل منظم کی ہے جبکہ گرمیوں میں ماہی گیری پر پابندی کے حوالے سے خصوصی کارروائیاں بھی انجام دی گئی ہیں۔

ان اقدامات نے متعلقہ سمندری علاقوں میں موثر طریقے سے نگرانی کو بہتر بنایا ہے، چینی ماہی گیروں، بشمول تائیوان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کے جائز حقوق، مفادات اور جان و مال کی حفاظت کی ہے اور شیامن- کِن من سمندری علاقے میں معمول کی جہاز رانی اور آپریشنل نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!