جمعرات, جولائی 31, 2025
تازہ ترینچین نے 75 ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی سہولت...

چین نے 75 ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی سہولت فراہم کردی، این آئی اے

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں چھونگ چھنگ جیانگ بے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں کی دستاویزات کی چھان بین کی جارہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) کے عہدیدار نے کہا ہے کہ چین نے ویزا قوانین کو آسان بنانے اور بین الاقوامی تبادلے کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت 75 ممالک کے ساتھ یکطرفہ بغیر ویزا داخلے اور باہمی ویزا چھوٹ کے معاہدے متعارف کرائے ہیں۔

این آئی اے کے سربراہ وانگ ژی ژونگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران چین میں بغیر ویزا مختصر قیام کے اہل ممالک کی تعداد 55 تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں داخلے کے مجاز ہوائی اور زمینی راستوں کی تعداد 24 صوبوں، خودمختار علاقوں اور بلدیہ میں 60 تک پہنچ گئی ہے۔

وانگ ژی ژونگ کے مطابق بغیر ویزا مختصر قیام کی مدت بھی بڑھا کر 240 گھنٹے کردی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام اقدامات نے سیاحت، کاروبار اور دیگر مقاصد کے لئے چین آنے والے غیر ملکیوں کے لئے سفر کو بہت زیادہ سہل بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر کی گئی بغیر ویزا پالیسیاں چین اور دنیا بھر کے لوگوں کے درمیان تبادلے اور روابط کو مضبوط بناتی ہیں، جس سے تعلقات مزید بہتر اور دوستی گہری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی سیاحوں نے براہ راست تجربات کے ذریعے چین کے بارے میں حقیقی اور مکمل طور پر جاناہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!