حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب ویگو ڈالا برساتی نالے میں بہہ گیا،پانچ افراد لاپتہ ہوگئے،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے پانچ افراد کو زندہ نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا،لاپتہ افراد میں چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ویگو گاڑی میں 10 افراد سوار تھے،ریسکیواہلکاروں سمیت غوطہ خوربھی موقع پرموجود ہیں۔
