اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچھونگ چھنگ میں تہذیبی باہمی استفادے کا عالمی فورم شروع، 20 سے...

چھونگ چھنگ میں تہذیبی باہمی استفادے کا عالمی فورم شروع، 20 سے زائد ممالک کی شرکت

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں بدھ کے روز مخلتلف تہذیبوں کے ایک دوسرے سے سیکھنے کے حوالے سے دوسرے عالمی فورم کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ فورم ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی چھونگ چھنگ میں قائم مرکز برائے چینی و یونانی تہذیب کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ 20 سے زائد ممالک سے آئے ہوئے 60 سے زائد ماہرین اور محققین فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔

"عالمی جنوب کے لئے قدیم دانش” کے عنوان سے منعقدہ اس فورم میں کلاسیکی تہذیبوں کے موجودہ عالمی نظم و نسق پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چُوئی یان چیانگ، چینی ڈائریکٹر، مرکز برائے چینی و یونانی تہذیب

"مرکز نے چینی اور یونانی تہذیبوں کے تقابلی مطالعے پر مبنی ماسٹرز پروگرام کے لئے دو بیچز میں طلبا کو داخلہ دیا ہے۔ طلبا کا پہلا گروپ جلد ہی یونانی اداروں سے اپنی ڈگریاں حاصل کرنے والا ہے۔ ہم اب تک دونوں جانب کے 150 سے زائد طلبا کو قلیل مدتی تبادلہ پروگرام اور مطالعاتی دوروں کے لئے مالی معاونت بھی فراہم کر چکے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): کلوئی بالا، یونانی ڈائریکٹر، مرکز برائے چینی و یونانی تہذیب

"دونوں مراکز کے درمیان تعاون کے دوران کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ہمیں مختلف اداروں کے ساتھ کام کرنے کا بہترین موقع ملا ہے۔ ان اداروں کی مدد سے ہم نے نہ صرف چین کے طلبا اور اسکالرز کو  بلکہ دنیا بھر سے آنے والے چینی علوم کے ماہرین(سینولوجسٹ) کو بھی یونان میں خوش آمدید کہا ہے۔ان ماہرین کا چین کی زبان، تاریخ، ثقافت، فلسفے یا سیاست وغیرہ پر وسیع تحقیقی مطالعہ ہے۔ یہ ماہرین اب یونان آ رہے ہیں تاکہ تبادلۂ خیال کر سکیں کہ چین اور یونان کی تہذیبوں کا تقابلی مطالعہ کس انداز میں کیا جا سکتا ہے۔ تہذیبوں کا تقابلی مطالعہ یونانی مرکز کے مشن کا بنیادی جزو ہے۔ ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ اپنے مطالعاتی پروگراموں کو کس طرح زیادہ جامع اور عالمی  معیار  کا حامل بنایا جائے تاکہ ہم نوجوان نسل اور باصلاحیت افراد تک مؤثر انداز میں رسائی حاصل کر سکیں۔ ہم اس بات پر بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں کہ اپنے علمی شعبوں کو کیسے زیادہ قابلِ رسائی، کشادہ اور عوامی بنایا جا سکتا ہے۔”

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوائنٹس آن سکرین:

چھونگ چھنگ میں تہذیبوں کے درمیان باہمی استفادے کا دوسرا عالمی فورم شروع

فورم میں 20 سے زائد ممالک کے 60 سے زیادہ محققین اور ماہرین شریک

رواں برس فورم کا موضوع “عالمی جنوب کے لئے قدیم دانش” مقرر

فورم میں چین اور یونان کی تہذیبوں کے تقابلی مطالعے پر زور

چینی و یونانی تہذیب مرکز میں طلبا کے دو بیچز ماسٹرز پروگرام میں مصروف

150 سے زائد طلبا کو قلیل مدتی مطالعاتی دوروں کیلئے اسپانسر کیا گیا

یونان میں چینی طلبا، اسکالرز اور چینی علوم کے ماہرین کا پرتپاک خیرمقدم

مطالعاتی پروگرام نوجوان نسل کیلئے زیادہ جامع بنانے کی کوشش جاری

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!