چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں لیان یونگ آنگ کے لیانگ یون آنگ ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا رش دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)ریلوے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ چین میں منگل سے شروع ہونے والے اس سال کی گرمیوں کے سفری رش کے دوران ریلوے کے ذریعے 95 کروڑ 30 لاکھ مسافروں کے سفر کی توقع ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی کے مطابق یہ تعداد 2024 کے موسم گرما کے ریلوے سفری رش کے مقابلے میں 5.8 فیصد زیادہ ہے۔
گرمیوں کا موسم عموماً ریلوے نیٹ ورک کے لئے مصروف ترین ہوتا ہے کیونکہ کالج کے طلبہ اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں اور خاندان سفر پر نکلتے ہیں۔
اس سال کا سفری سیزن یکم جولائی سے 31 اگست تک 62 تک جاری رہے گا اور روزانہ اوسطاً تقریباً ایک کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار سفری دوروں کی توقع ہے۔
مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے حکام اضافی ٹرین سروسز چلائیں گے۔ اس دوران ملک بھر میں یومیہ اوسطاً 11ہزار 500 سے زائد مسافر ٹرینیں چلانے کا منصوبہ ہے۔
