اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانتیرہ کروڑ کی ڈکیتی: دو ٹک ٹاکرز سمیت 4 ملزمان کا عدالتی...

تیرہ کروڑ کی ڈکیتی: دو ٹک ٹاکرز سمیت 4 ملزمان کا عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے مقدمے میں مقامی عدالت نے 2 ٹک ٹاکرز سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے مقدمے میں ٹک ٹاکر یسریٰ، نمرا، شہریار اور شہروز نامزد ہیں۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی، ملزمان 13 کروڑ نقد، قیمتی گھڑیاں، لیپ ٹاپ اور مہنگے موبائل فونز لیکر فرار ہوئے۔۔

 تفتیشی افسر کے مطابق ایک ڈاکو نے ایف آئی اے کا یونیفارم پہنا ہوا تھا جس پر لوگو بھی چسپاں تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!