تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے اہم ساتھی الحاج یونس کے نام سے مشہورحسن ابو الفضل حسن کی شہادت کا اعلان کر دیا ،حسن ابو الفضل حسن اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں شہید ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حسن ابو الفضل نے شام میں ایرانی قدس فورس کی فوجی کارروائیوں کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا۔
ابو الفضل حسن کی موجودگی شام کے میدانِ جنگ میں مرکزی اور موثر رہی، اور اس نے کئی آپریشنوں کی قیادت کی۔ س کا قاسم سلیمانی کے ساتھ قریبی تعلق تھا۔
قاسم سلیمانی جنوری 2020 میں ایک امریکی فضائی حملے میں شہید ہوا تھا۔
