چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ داشنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیجنگ کسٹمز کے عملے کی رکن(بائیں)غیر ملکی مسافروں کے سامان کی سکیورٹی جانچ کر رہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ کے دو بڑے ہوائی اڈوں پر کسٹمز حکام نے رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں غیر ملکی مسافروں کی روانگی پر ٹیکس ریفنڈ کی درخواستوں پر کارروائی کی، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 36 کروڑ 90 لاکھ یوآن (تقریباً 5 کروڑ 13 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) تھی۔
یہ درخواستیں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 79.41 فیصد زائد ہیں جو تاریخ میں اس عرصے کا نیا ریکارڈ ہے۔
بیجنگ میونسپل کسٹمز کا کہنا ہے کہ 240 گھنٹے کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی نے چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
بیجنگ کسٹمز نے جنوری سے اپریل تک آنے والے اور جانے والے 70 لاکھ 70 ہزار مسافروں کو نمٹایا جو گزشتہ سال سے22.3 فیصد زائد ہیں۔
اس کے علاوہ بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور بیجنگ داشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 40 ہزار 622 پروازیں ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 23.9 فیصد زائد ہیں۔
چین غیر ملکی سیاحوں کے لیے اپنی ٹیکس ریفنڈ پالیسی کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے، اس لیے آنے والے سیاحتی اخراجات کی مکمل صلاحیت کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔
بیجنگ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کی یوم مئی تعطیلات کے دوران بیجنگ کے دو ہوائی اڈوں پر ٹیکس ریفنڈ کی درخواستوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 105.14 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مجموعی ریفنڈ کی رقم میں اسی مدت کے مقابلے میں 155.81 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link