اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں وسائل، ماحولیاتی عوامل کی منڈی پر مبنی تقسیم بہتر بنانے...

چین میں وسائل، ماحولیاتی عوامل کی منڈی پر مبنی تقسیم بہتر بنانے کے لیے رہنما اصول کا اجرا

چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں واقع زون ہوا کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا شہری دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے حال ہی میں ایک رہنما اصول جاری کیا ہے جس کا مقصد وسائل اور ماحولیاتی عوامل کی منڈی پر مبنی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

یہ رہنما اصول معیشت اور سماجی ترقی میں مجموعی طور پر ماحول دوست تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ملک کی کوششوں کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔

یہ رہنما اصول کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے عمومی دفتر اور ریاستی کونسل کے عمومی دفتر نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔

رہنما اصول میں وسائل اور ماحولیاتی عوامل کی تجارت میں اصلاحات کو گہرا کرنے کے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔اس میں کوٹہ مختص کرنے کے نظام کو بہتر بنانا، قابل تجارت عناصر کے دائرہ کار کو وسعت دینا، تجارتی میکانزم کو مضبوط بنانا اور بنیادی صلاحیتوں کو بڑھانا شامل ہے۔

رہنما اصول کے مطابق 2027 تک چین کا ہدف ہے کہ کاربن کے اخراج کے حقوق اور پانی کے استعمال کے حقوق کے لیے بنیادی طور پر مضبوط تجارتی نظام قائم کیا جائے جبکہ آلودگی خارج کرنے کے حقوق کی تجارت کے میکانزم کو مزید بہتر بنایا جائے۔

رہنما اصول کے مطابق اسی عرصے تک توانائی کی بچت کا منڈی پر مبنی نظام مزید بہتر ہوگا اور وسائل و ماحولیاتی عوامل کی تجارت زیادہ فعال بن جائے گی جسے قیمتوں کے بہتر تعین کے نظام کی مدد حاصل ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!