اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شمال مغربی علاقے میں 2023 کے مہلک گیس دھماکے میں...

چین کے شمال مغربی علاقے میں 2023 کے مہلک گیس دھماکے میں ملوث 15 افراد کو سزائیں

چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خودمختار علاقے کے شہر یِن چھوان میں ہونے والے دھماکے کی جگہ پر چین کی وزارت ہنگامی امداد  کی جانب سے بھیجی گئی ایک ٹیم کے ارکان محتاط معائنہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

یِن چھوان(شِنہوا)چین کے شمال مغربی علاقے ننگ شیا ہوئی خودمختار علاقے کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز ایک باربی کیو ریستوران میں 2023 میں ہونے والے گیس دھماکے میں کردار پر 15 افراد کو سزائیں سنا دیں جس میں 31 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

علاقائی دارالحکومت یِن چھوان میں شنگ چھنگ ضلعی عوامی عدالت کے مطابق ملزمان کو سنگین حادثات کا باعث بننے یا جعلی تصدیقی دستاویزات فراہم کرنے کے جرائم میں 1 سے 6 سال تک قید کی سزائیں دی گئیں۔

ریستوران کے شریک سرمایہ کار اور چلانےوالے ژانگ ہانگ شیان اور لیو گو بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔ گیس فراہم کرنے والی کمپنی کے اصل کنٹرولر کوئی وین بو اور گیس ٹیسٹنگ ایجنسی کے قانونی نمائندے ژو ژی گوو کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا۔

15 میں سے 3 ملزمان کو ایک مخصوص مدت کے لئے متعلقہ پیشوں میں کام کرنے سے روک دیا گیا جبکہ کم قصوروار 3 فرنٹ لائن ملازمین کو قانون کے مطابق معطل سزائیں دی گئیں۔

یہ دھماکہ 21 جون 2023 کو یِن چھوان کے فویانگ باربی کیو ریستوران میں اس وقت ہوا تھا جب مائع پٹرولیم گیس(ایل پی جی) ریستوران میں لیک ہوئی اور دھماکے کا سبب بنی جس میں 31 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔

عدالت نے پایا کہ دھماکے کی براہ راست وجہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر کی جانب سے ریستوران کو غیر معیاری سلنڈر فراہم کرنا تھا جنہیں ریستوران کے عملے نے غلط طریقے سے چلایا۔

ژو اور گیس ٹیسٹنگ ایجنسی کے عملے کے 2 دیگر ارکان کو جان بوجھ کر جعلی تصدیقی دستاویزات فراہم کرنے کا قصوروار پایا گیا  جو ایک مجرمانہ فعل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!