اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعالمی نظم ونسق کی بہتری کے لیے بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی...

عالمی نظم ونسق کی بہتری کے لیے بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی ایک اہم قانونی ذریعہ ثابت ہوگی، چینی وزیر خارجہ

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں چینی وزیر خارجہ  اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی ادارے کے رکن وانگ یی بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی ( آئی او میڈ )کے قیام کے کنونشن پر دستخط کی تقریب میں شرکت اور خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی او میڈ) عالمی نظم ونسق کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قانونی عوامی ذریعہ کے طور پر خدمات انجام دے گی۔

ہانگ کانگ میں  آئی او میڈ کے قیام سے متعلق کنونشن کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا کہ بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے شعبے میں یہ ایک اختراعی پیشرفت ہے اور بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں آئی او میڈ کو نمایاں اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی او میڈ کا قیام اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا مظہر ہے اور اس کا مقصد بین الاقوامی ثالثی کے لیے موجود خلا کو پُر کرنا ہے۔

  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین توقع کرتا ہے کہ تمام دستخط کنندہ ممالک جلد از جلد اس کنونشن کی توثیق کریں اور مزید ممالک کو اس میں فعال طور پر شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!