چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کےشہر شیامن میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نےتیسری چائنہ-بحرالکاہل جزیرہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر متعدد غیر ملکی مہمانوں سے ملاقاتیں کیں۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایشیائی امن و مصالحتی کونسل (اے پی آر سی) کے چیئرمین اور تھائی لینڈ کے سابق نائب وزیراعظم سوراکیارت ستھیراتھائی سے ملاقات کی۔ ستھیراتھائی بین الاقوامی ثالثی تنظیم (آئی او میڈ) کے قیام کے کنونشن کی دستخطی تقریب میں شرکت کے لئے ہانگ کانگ میں ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی ادارےکے رکن وانگ یی نے کہا کہ چین کی جانب سے آئی او میڈ کے قیام کا اقدام بین الاقوامی برادری کو رضاکارانہ بنیادوں پر تنازعات کو حل کرنے اور مفاہمت حاصل کرنے کا ایک نیا راستہ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے جذبے کو پورا کرنے کا ایک ٹھوس عمل بھی ہے۔
وانگ یی نے نشاندہی کی کہ چین ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ چین-آسیان، شنگھائی تعاون تنظیم، لان کانگ-می کونگ تعاون اور ایشیا تعاون ڈائیلاگ جیسے علاقائی میکانزم کا موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے تاکہ ایشیا میں مشکل سے حاصل ہونے والے امن اور استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھا جا سکے۔
سوراکیارت ستھیراتھائی نے کہا کہ انہیں ہانگ کانگ میں آئی اومیڈ کی تخلیق کا مشاہدہ کرنے کے لئے مدعو کئے جانے پر فخر ہے اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر چینی اقدام بروقت ہے۔
