مصر کے تاریخی شہر لکسر میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تین نئی قبریں دریافت کی ہیں، جو قدیم مصری سلطنت کے ’نیو کنگڈم‘ دور یعنی 1550 قبل مسیح سے 1069 قبل مسیح کے درمیانی عرصے سے تعلق رکھتی ہیں۔ مصری وزارتِ سیاحت و آثار قدیمہ نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ یہ دریافت مقامی ماہرین کے ایک مشن کے دوران سامنے آئی ہے۔ یہ قبریں ممکنہ طور پر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں یا شاہی خاندان کے قریبی افراد کی ہیں۔
بیان کے مطابق، دریافت شدہ قبروں میں سے ایک قبر "آمون ایم ایپت” کی ہے، جو رامی سائیڈ دور میں آمون مندر سے وابستہ اعلیٰ عہدے دار تھا۔ مقبرے کی باقیات میں نذرانوں کی پیشکش اور ضیافتوں کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
مصر کے وزارتِ سیاحت و آثار قدیمہ کے بیان کے مطابق باقی دو قبریں اٹھارھویں سلطنت کے دور سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان میں سے ایک قبر "باکی” نامی اہلکار کی ہے جو غلے کے گودام کا نگران تھا، جبکہ دوسری قبر ایک کاتب "ایس” کی ہے جس نے آمون مندر کی نگرانی کے علاوہ شمالی نخلستانوں کے میئر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حکام کے نام اور عہدے قبروں کے اندر ملنے والے کتبوں کے ذریعے شناخت کیے گئے ہے۔
قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link