ڈریگن کشتی میلے کی چھٹیوں کے موقع پر5 روزہ سفری رش کے دوران چین کے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے تقریباً 8 کروڑ 5 لاکھ مسافروں کے سفر کی توقع ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)ڈریگن کشتی میلے کی چھٹیوں میں 5روزہ سفری رش کے عرصے میں ملک بھر میں ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے تقریباً 8 کروڑ 5 لاکھ مسافر دوروں کی توقع ہے۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ سفری رش کا آغاز 3 روزہ تعطیلات سے ایک دن پہلے جمعہ سے ہوا جبکہ ہفتے کا دن اس عرصے کے دوران مسافروں کی آمد و رفت کا نکتہ عروج ہونے کی توقع ہے۔ ہفتے کو ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے تقریباً ایک کروڑ 83 لاکھ مسافروں کے سفر کی توقع ہیں۔
چین کے 12306 ریلوے بُکنگ پلیٹ فارم کے مطابق اس سال کی چھٹیوں کے دوران بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو، چھنگ دو، ہانگ ژو، ووہان، شی آن، نان جنگ، چھانگشا اور ژینگ ژو جیسے شہر مقبول ترین مقامات میں شامل ہیں۔
پلیٹ فارم کے اعدادوشمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ-شنگھائی، بیجنگ-جنان، بیجنگ-تائی یوآن، بیجنگ-نان جنگ اور شین زین-ہانگ کانگ کے درمیان چلنے والی ریلوے لائنیں اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ مقبول رہیں گی۔
مسافروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے چین کی ریلوے نے گنجائش میں اضافہ کیا ہے جبکہ مسافروں کے بہتر سفر کے لئے خدمت کے معیار کو بہتر بنایا ہے۔
ڈریگن بوٹ میلہ جسے دوان وو میلہ بھی کہا جاتا ہے، اس سال ہفتہ کے روز منایا جا رہا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link