اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیر خارجہ کی بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے ہم منصبوں سے...

چینی وزیر خارجہ کی بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا تیسرے چائنہ- بحرالکاہل جزائر ممالک وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو-(شِنہوا)

شیامن(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چین-بحرالکاہل جزائر ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ یہ اجلاس چین کے صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں منعقد ہوا۔

وفاقی ریاستی مائیکرونیشیا (ایف ایس ایم) کے سیکرٹری برائے خارجہ امور لارین ایس رابرٹ سے ملاقات کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن وانگ یی نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان نے باہمی اعتماد اور دوستی کو مضبوط کرنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اہم اتفاق رائے کیا ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین ایف ایس ایم کی کانگریس کی طرف سے ایک چین اصول کے حق میں  منظور شدہ قرارداد کو سراہتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ ایف ایس ایم تائیوان سے متعلق مسائل پر چین کے جائز موقف کی مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔

رابرٹ نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اورایف ایس ایم کے ایک چین اصول سے مضبوط وابستگی کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایس ایم چین کے ساتھ اپنی جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید ترقی دینے کاخواہاں ہے۔

وانواتو کے خارجہ امور، بین الاقوامی تعاون اور بیرونی تجارت کے وزیر مارک ایٹی سے ملاقات میں وانگ یی نے کہا کہ چین-وانواتو جامع تزویراتی شراکت داری دونوں ممالک کے رہنماؤں کی رہنمائی میں مسلسل ترقی کر رہی ہے۔

اس موقع پر مارک ایٹی نے کہا کہ چین کی حمایت نہ صرف وانواتو کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے بلکہ ترقی کے حوالے سے ملک کے اعتماد اور استحکام کو بھی مضبوط کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وانواتو کی حکومت ایک چین اصول پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے، دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدوں کے لئے مذاکرات کو تیز کرنے، تعلیم، بنیادی شہری سہولتوں، صحت اور قانون نافذ کرنے جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

پاپوا نیوگنی کے وزیر خارجہ جسٹن تکاچینکو سے ملاقات میں وانگ یی نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنا چاہیے، جلد از جلد ایف ٹی اے مذاکرات شروع کرنے چاہئیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر جسٹن تکاچینکو نے کہا کہ چین کے ساتھ پاپوا نیوگنی کے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاپوا نیوگنی کی حکومت چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ملک بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے، زراعت، تعلیم، ٹیلی کمیونیکیشن، توانائی اور علاقائی ترقی کے شعبوں میں عملی تعاون کو بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ قریبی بات چیت اور ہم آہنگی کے لئے تیار ہے۔

وانگ نے ناؤرو کے سابق صدر اور موجودہ نائب وزیر خارجہ و تجارت رس کون، فجی کے نائب وزیر خارجہ اور پارلیمنٹ کے نائب سپیکر لینورا قری قری تابوا اور بحرالکاہل جزائر فورم کے نائب سیکرٹری جنرل ایسالا نیاسی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!