اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی کی برآمدات میں جنوری تا اپریل 13.8 فیصد اضافہ

شنگھائی کی برآمدات میں جنوری تا اپریل 13.8 فیصد اضافہ

چین کے مشرقی شہرشنگھائی میں شنگھائی سانی ہیوی مشینری کمپنی لمیٹڈ کی برآمد کی جانے والی کھدائی کی مشینیں کھڑی ہیں-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی کی برآمدات 2025 کے پہلے 4 ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.8 فیصد بڑھ گئیں جبکہ اپریل میں درآمدات اور برآمدات کی مجموعی قدر ایک نئے ریکارڈ تک پہنچ گئی۔

شنگھائی کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اپریل تک شہر کی کل غیر ملکی تجارت 14 کھرب یوآن (تقریباً 194.7 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

صرف اپریل میں درآمدات اور برآمدات 399.35 ارب یوآن تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال اور گزشتہ ماہ دونوں کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہیں۔ اس ماہ کے دوران برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.2 فیصد اور درآمدات 8.1 فیصد بڑھیں۔

نجی کاروباری ادارے، جو 4 ماہ کے عرصے میں شنگھائی کی کل غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کے 70 فیصد سے زیادہ ہیں، ایک اہم محرک ثابت ہوئے۔ ان کی درآمدات اور برآمدات کی قدر 500 ارب یوآن سے تجاوز کرگئی، جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 20فیصد زیادہ ہیں اور اس سے اندرونی ترقی کی مضبوط رفتار اجاگر ہوتی ہے۔

شنگھائی نے اس عرصے کے دوران 200 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارت کی، جن میں سے 166 کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت تقریباً 600 ارب یوآن تک پہنچی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.9 فیصد بڑھی جبکہ مشرق وسطیٰ اور مشرقی یورپ کے ساتھ تجارت میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

میکانیکی اور برقی مصنوعات کی برآمدات 398.8 ارب یوآن تک پہنچ گئیں، جو اس مدت کے دوران شہر کی کل برآمدات کا 60 فیصد سے زیادہ حصہ ہیں۔ صارفین کی اشیاء کی درآمدات نے ملکی رسد کو مستحکم کیا۔

گوشت اور کھانے کے تیل کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ افغان گری دار میوے، اطالوی چاکلیٹ، آئرش ڈیری مصنوعات اور ایتھوپین کافی جیسی خصوصی خوراکوں نے چینی صارفین کے لئے کھانے کے متنوع انتخاب کو بڑھایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!