منگل, اگست 19, 2025
انٹرٹینمنٹسعودی عرب نے چین سے ثقافتی تعلقات بڑھانے کے لئے تحقیق گرانٹ...

سعودی عرب نے چین سے ثقافتی تعلقات بڑھانے کے لئے تحقیق گرانٹ کا آغاز کردیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’’سپرنگ فیسٹول مارکیٹ‘‘ میں چینی کنگ فو کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے-(شِنہوا)

ریاض(شِنہوا)سعودی عرب نے سعودی-چینی ثقافتی تعلقات تحقیق گرانٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد  باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے والی علمی تحقیق کی معاونت کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

سعودی وزارت ثقافت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرانٹ محققین کو دعوت دیتی ہے کہ وہ ایسی تجاویز پیش کریں جن میں دونوں ممالک کے تاریخی، فنی، لسانی اور ثقافتی روابط کا احاطہ کیا جائے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ نتائج اگست میں جاری کئے جائیں گے اور ہر گرانٹ ایک سالہ تحقیقی مدت کا احاطہ کرے گی۔ منتخب تحقیق بین الاقوامی علمی جرائد میں شائع کی جائے گی۔

یہ اقدام علمی تحقیق کے ذریعے علم کے تبادلے اور بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دینے کے لئے وزارت کے وسیع تر اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت داری کے تحت کئی مشترکہ منصوبوں اور اقدامات میں تیزی آئی ہے جن کا مقصد باہمی تفہیم کو گہرا کرنا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ ان میں سب سے نمایاں اقدام "چین-سعودی عرب  ثقافت کا سال 2025” ہے جس میں فن کی نمائشوں، فلمی شوز اور علمی تبادلے جیسے متنوع پروگرام شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!