چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں شہری یونگ چھنگ بلاک میں سیر کررہے ہیں-(شِنہوا)
وینتیان(شِنہوا)لاؤس کی وزارت اطلاعات، ثقافت اور سیاحت نے چین میں لاؤ سیاحت کے نمائندے کے فرائض و ذمہ داریوں کے حوالے سے دستخطی تقریب کا انعقاد کیا، جس کا مقصد چینی سیاحوں میں لاؤ سیاحت کو زیادہ موثر طریقے سے فروغ دینا اور لاؤس اور چین کے درمیان دو طرفہ سیاحتی تبادلوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
تقریب میں لاؤس کے نائب وزیر اطلاعات، ثقافت اور سیاحت دالانی فوماوونگسا نے چینی منڈی میں سیاحت کے فروغ کی کوششوں کے اعتراف میں چین میں لاؤ سیاحت کے فروغ کے مرکز کے سربراہ کو سرکاری تقرری کا خط پیش کیا۔
اپنے خطاب میں وزارت کے محکمہ سیاحتی مارکیٹنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل وونگ دیوان کیوسولی وونگ نے کہا کہ چین میں لاؤ سیاحت کے فروغ کے مرکز نے لاؤ سیاحت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تبادلے مسلسل بڑھتے رہیں گے جس سے لاؤ سیاحت کی عالمی شناخت کو فروغ ملے گا۔
2019 سے وزارت نے چین کے بیجنگ اور چھانگشا میں سیاحت کے فروغ کے مراکز قائم کئے ہیں۔ وزارت نے لاؤ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سرکاری آن لائن پلیٹ فارمز بھی تیار کئے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link