اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی فوجی وفد سنگاپور میں شانگری- لا ڈائیلاگ میں شرکت کرے گا

چینی فوجی وفد سنگاپور میں شانگری- لا ڈائیلاگ میں شرکت کرے گا

سنگاپور میں 20 ویں شانگری- لا ڈائیلاگ کے مقام شانگری-لا ہوٹل کے باہر پولیس اہلکار کھڑے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت قومی دفاع نے اعلان کیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ایک وفد دعوت پر سنگاپور میں 22ویں شانگری- لا ڈائیلاگ میں شرکت کرے گا۔

وزارت کے ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وفد سنگاپور کے فوجی اور سول اداروں کا دورہ بھی کرے گا۔

ترجمان سے جب چینی وفد کے دو طرفہ ملاقاتوں کے ایجنڈے اور ڈائیلاگ کے دوران امریکی حکام سے ممکنہ ملاقاتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ تفصیلات مناسب وقت پر ظاہر کی جائیں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ہر سطح پر رابطوں کے لئے تیار ہے۔

ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ چین کے اہم خدشات اور بنیادی مفادات کا احترام کرے گا، درمیانی راستہ اختیار کرے گا اور دو طرفہ فوجی تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دے گا۔

شانگری- لا ڈائیلاگ 30 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!