اتوار, ستمبر 7, 2025
تازہ ترینجکارتہ، بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے پر ڈیڑھ سال میں 90 لاکھ مسافروں...

جکارتہ، بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے پر ڈیڑھ سال میں 90 لاکھ مسافروں کا سفر مکمل

مقامی سطح پر’’ووش‘‘ کہلائی جانے والی جکارتہ، بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے نے 17 اکتوبر 2023 کو اپنے آغاز سے لے کر اتوار کے روز تک 90 لاکھ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔ یہ اعلان پی ٹی کیریتا چیپت انڈونیشیا چائنہ (کے سی آئی سی) نے پیر کے روز کیا۔ کے سی آئی سی انڈونیشیا اور چین کی کمپنیوں کا ایک مشترکہ  کنسورشیم  ہے۔ اس نے نہ صرف اس ریلوے کو تعمیر کیا بلکہ اسے چلا بھی رہا ہے۔

 کے سی آئی سی کے مطابق اتوار تک ووش نے مجموعی طور پر 26168 ٹرین سفر مکمل کر لئے ہیں جن میں 41 لاکھ 10 ہزار کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کیا گیا۔

 جکارتہ اور بانڈونگ کے درمیان ایک اہم سفری رابطے کے طور پر ’’ووش‘‘نے عوامی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ ’’ووش‘‘ ایک محفوظ، ماحول دوست، مؤثر اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرتی ہے۔ کمپنی اس وقت یومیہ بنیاد پر62 ٹرینیں چلا رہی ہے جبکہ اس پر روزانہ سفر کرنے والوں  کی تعداد 24350 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ کے سی آئی سی کے مطابق اس دوران 3 لاکھ 41 ہزار ایک سو مسافروں نے ’’ووش‘‘پر سفر کیا۔ یومیہ مسافروں کی تعداد ساڑھے 16 ہزار سے ساڑھے 23 ہزار تک رہی ہے۔ 6 اپریل کو سب سے زیادہ 23500 مسافروں نے سفر کیا ہے۔

چین اور انڈونیشیا کے اشتراک سے تیار کی گئی یہ ہائی اسپیڈ ریلوے 142.3 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔ اس نے جکارتہ سے بانڈونگ تک کے سفر کے وقت کو 3 گھنٹے سے کم کر کے صرف 46 منٹ کر دیا ہے۔

جکارتہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!